حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ،محسن نقوی کا اظہار افسوس

May 31, 2024 | 15:52:PM
حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ،محسن نقوی کا اظہار افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افرادی کی تعداد 6 ہوگئی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے  کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

جاں بحق افراد میں 10 سالہ ایان، 6 سالہ حسنین، 15 سالہ بلال، 10 سالہ رحیم اور 7 سالہ رحیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے تھے، جھلسنے والے 21 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئےتھے، دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچی تھیں۔

ضرورپڑھیں:حیدر آباد؛ گیس سلنڈر دھماکوں میں 2افراد جاں بحق، 51زخمی

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدرشاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں 100 فیصد جھلسنے والے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، سول ہسپتال حیدرآباد سے 19 زخمیوں کو کراچی کے ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے  کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،محسن نقوی نے کہا ہے کہ افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی رنج اور صدمہ ہوا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔