مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور حسان نیازی سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جای

May 31, 2024 | 16:07:PM

(24 نیوز) انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، حسان نیازی سمیت دیگر کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ رمنا میں درج مقدمات سے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، حسان نیازی سمیت دیگر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتارے جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کی شروعات کہاں سے کرے گی؟ فیصلہ ہو گیا

واضح رہے کہ انسداد دہشتگری عدالت کے طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم حاضری پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

مزیدخبریں