پاکستان فٹبال فیڈریشن کا جولائی میں صوبائی سطح پر انتخابات کروانے کا فیصلہ

May 31, 2024 | 18:45:PM

(رانا آذر) فٹبالرز کیلئے بڑی خبر آ گئی، پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی نے جولائی میں صوبائی سطح پر انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

ممبر پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی (پی ایف ایف این سی) شاہد کھوکھر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد صوبائی ایسوسی ایشنز کے انتخابات کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، پاکستان بھر میں اب تک 109اضلاع میں انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا، عید الاضحیٰ سے قبل باقی تمام اضلاع میں بھی انتخابی عمل مکمل کر لیا جائے گا، صوبائی ایسوسی ایشنز کے انتخابات کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹرز کی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی پیش گوئی

شاہد کھوکھر نے مزید کہا کہ پی ایف ایف این سی فیفا کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کی پابند ہے، پاکستان میں پہلی بار80سے زیادہ اضلاع میں انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا، ماضی میں بہت سے اضلاع کو اس حق سے محروم کیا جاتا تھا، بھرپور کوشش ہے کہ جلد سے جلد اقتدار منتخب باڈی کے سپرد کر دیا جائے۔

مزیدخبریں