وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر پیغام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد تمباکونوشی کے عالمی دن پر پیغام جاری کیاہے ، جس میں انہوں نے تمباکو نوشی کو روکنے کیلئے اقدامات پر زور دینے کا کہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال صحت عامہ کا ایک اہم مسئلہ ہے،تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ اڑھائی لاکھ اموات تشویشناک امر ہے،نوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ کثرت سے تمباکو نوشی بھی ہے، لوگوں کو تمباکو کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ تمباکو کی تشہیر، پروموشن اور اسپانسرشپ کو مزید محدود کرنے کی ضرورت ہے،عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کا نفاذ یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہاکہ والدین، سول سوسائٹی، نوجوانوں کی صحت اور تندرستی کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کریں، آج کے دن عوام تمباکو سے پاک طرز زندگی اپنانے کا عہد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس فری گارمنٹس سٹی میں مفت ٹریننگ،6ماہ سکالرشپس دیں گے:مریم نواز