ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور شادی سے پہلے ہی الگ ہو گئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) بالی ووڈ ڈانسنگ کوئین اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور نوجوان اداکار ارجن کپور نے شادی سے پہلے ہی راستے جدا کر لیے ۔
بھارتی خبر رساں ادارے ’’پنک ولا‘‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد ارجن کپور سے رشتہ منسلک کرنے والی بالی ووڈ کوئین ملائیکہ اروڑا اب نوجوان اداکار کیساتھ تعلقات میں نہیں ہیں، جوڑی نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جوڑی نےایک دوسرے پربغیر الزام لگائے خاموشی سے علحیدگی اختیار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور لیونگ رلیشن شپ تھے دونوں کو کافی بار متعدد جگہوں پر ایک ساتھ دیکھاگیا ، رومانوی تعلق کے بعد 2018 میں دونوں کے درمیان شادی کی خبریں بھی آئی تھیں لیکن گزشتہ 6 سال میں ایسا نہیں ہوا اور دونوں صرف ایک تعلق میں رہ رہے تھے اور اب دونوں علیحدہ ہو رہے ہیں ،تاہم جوڑے کی جانب سے تاحال بریک اپ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب نے گندم خریداری کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی،وزیرخوراک خیبر پختونخوا