وزیراعلیٰ مریم نوازاور فرانس کے سفیر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

May 31, 2024 | 19:55:PM
وزیراعلیٰ مریم نوازاور فرانس کے سفیر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز   سے فرانس کے سفیر نکولس گیلے  نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز اور فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات ہوئی اس دوران اکنامک قونصلر لارینٹ چوپیٹن (Laurent Chopiton) بھی موجود تھے ، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات سمیت مختلف سیکٹرز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ پاکستان اور فرانس کی دوستی اور تعاون کی بھرپور تاریخ ہے ،نکولس گیلے نے پنجاب میں عوام فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہا،فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے اشتراک کار ناگزیر ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر پیغام جاری