پی ٹی آئی کا مختلف ممالک میں پارٹی تنظیموں کے ذریعے احتجاج کا فیصلہ

May 31, 2024 | 20:07:PM

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مختلف ممالک میں پارٹی تنظیموں کے ذریعے احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی انٹرنیشنل چیپٹر (او آئی سی) کی تمام تنظیموں کو ہدایت کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلہ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جاری کردہ مراسلے کے متن کے مطابق انٹرنیشل چیپٹر پاکستان کے آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے متعلقہ ممالک میں احتجاج اور مظاہرے شروع کریں، ان مظاہروں کا مقصد جمہوریت کے اصولوں اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی، بڑا بیان جاری کر دیا

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ آئین اور اس کی اقدار کی حفاظت اور عدلیہ کی آزادی کیلئے آواز اٹھائیں، ہماری قوم کے جمہوری تانے بانے کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کریں۔

واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں جلسوں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے آج خیبرپختونخوا سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں