حکومت نے وفاقی وزارتوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دیدی

May 31, 2024 | 21:10:PM
حکومت نے وفاقی وزارتوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)بے روزگار نوجوانوں کو حکومت بڑی خوشخبری سنا دی ہے ، وفاقی وزارتوں و اداروں میں خالی 1311 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے  ہیں، این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈم جاری کر دیئے،وزارتِ دفاع کے تحت پاک بحریہ میں گریڈ 16 کی 2 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری،ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروڈکشن میں ڈائریکٹر ایڈمن (گریڈ 19) کی ایک اسامی پر بھرتی کی منظوری،وزارتِ تجارت میں گریڈ ایک سے 15 کی 136 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری ۔

جاری آفس میمورنڈم میں قومی ادارہ برائے بحالی معزور افراد میں گریڈ ایک سے 15 کی 21 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے،وزارتِ موسمیاتی تبدیلی میں گریڈ ایک سے 15 کی 11 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری،اسلام آباد پولیس میں گریڈ ایک سے 15 کی 1136 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری ،پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ میں الیکٹرانک انجینئر گریڈ 17 کی 4 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور شادی سے پہلے ہی الگ ہو گئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ