اداکار محسن عباس کی انگریز لڑکیوں کے ساتھ نہاتے ہوئے تصاویر وائرل

May 31, 2024 | 21:41:PM
اداکار محسن عباس کی انگریز لڑکیوں کے ساتھ نہاتے ہوئے تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کےناموراداکارمحسن عباس حیدر کی غیر ملکی ماڈلز کے ساتھ نامناسب تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو غصے میں مبتلا کردیا۔

نامور اداکارمحسن عباس حیدر کی جانب سے یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جس میں وہ غیر ملکی خواتین کے ساتھ ایک سوئمنگ پول میں پوز بنواتے دکھائی دیے۔

اداکار نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ’بیٹ دی ہیٹ ود بابا اینڈ بیبز‘ جس پر پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حیرانگی بھرے انداز میں کمنٹ کیا کہ ’پریم‘ جس پر محسن عباس نے وضاحت کے طور پر ریپلائی کرتے ہوئے لکھا یہ تصویر نئی ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے، قسم سے میں نے کچھ نہیں کیا’ـ

 محسن عباس کی نامناسب وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نالاں دکھائی دے رہے ہیں،ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہئے،وہیں ایک اور صارف نے کمنٹ میں لکھا بھائی یہ تصویر ڈیلیٹ کرو اور توبہ توبہ کرو، سوشل میڈیا صارفین اب اس تصویر کو لئے تبصرے کر رہے ہیں۔ 

یہ  بھی پڑھیں: ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور شادی سے پہلے ہی الگ ہو گئے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ