یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ کیلئے پیٹرول اور ڈیز ل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
جاری حکومتی اعلان میں کہا گیا ہے کہ سپر 98 پیٹرول کی قیمت میں 0.20 درہم کمی کی گئی ہے جس کے بعد جون کیلئے پیٹرول کی قیمت 3.14 درہم فی لیٹر ہوگی ، پاکستانی قیمت کے حساب سے یہ کمی تقریبا15 روپے کی گئی ہے ،جو مئی میں 3.34 درہم فی لیٹر تھی جبکہ اسپیشل 95 کی قیمت 3.02 درہم فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 3.22 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 6.2 فیصد کم ہے، ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.95 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ مئی میں یہ 3.15 درہم فی لیٹر تھا۔ ڈیزل کی قیمت اب 2.88 درہم فی لیٹر ہو گی جو پچھلے مہینے 3.07 درہم فی لیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت نے خالی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دیدی