وزیر اعظم کے احکامات نظرانداز ، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی

May 31, 2024 | 22:34:PM
وزیر اعظم کے احکامات نظرانداز ، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کی ہدایت کسی کام نہ آئی ، اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول صرف 4 روپے74 پیسے ہی سستا کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے کمی کی گئی ہے، قبل ازیں وزیر اعظم  شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کے حوالے سے وزارتِ خزانہ کو ہدایات کی گئی تھیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی جائے،وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے،واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹی فیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گا۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 268 روپے 36 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر  عوام  کو دستیاب ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے غلط سمری پر دستخط کروائے گئے،پرنسپل سیکرٹری نے وزیراعظم کو غلط اور پرانے اعدادوشمار پر منظوری کروا لی تھی ،وزیراعظم آفس نے 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلامیہ بھی جاری کروا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان