وزیراعظم نے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان سنگل ونڈو کمپنی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا میں سے وزیر تجارت جام کمال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت شزا فاطمہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سنگل ونڈو کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے ملک کی 65 فیصد تجارت مستفید ہو رہی ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 11 حکومتی ادارے اور 29 بینکس پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ منسلک ہیں، پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی اقوام متحدہ کے ڈیجیٹل اور سسٹین ایبل ٹریڈ فیسیلی ٹیشن سروے 2022 گلوبل سروے میں درجہ بندی خطے کے ممالک میں بہترین رہی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کا سنگل ونڈو کا نظام ہمارے لئے مشعل راہ ہے، کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا موجود ہونا خوش آئند ہے، پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی میں آسانی کے حوالے سے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی طرز پر آپریشنز کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول 15 روپے سستا , حکومت نے قیمتوں کااعلان کر دیا