حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

May 31, 2024 | 23:03:PM
حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیرقانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے  بیان جاری کیا گیاہےجس میں حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا اعلان کردیا گیا،مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا نفاذ 2 جون سے 20 جون تک ہوگا، اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ یا مقامات مقدسہ میں داخلہ غیرقانونی حج میں شمار ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا، قانون کی خلاف ورزی پر غیرملکییوں کو بے دخل کرکے بلیک لسٹ کیا جائےگا،بغیر اجازت نامے کے عازمین کو مکہ لےجانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ ایسے عازمین کو مکہ لے جانے والے کی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان