شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی سپیڈ سٹار شاہین آفریدی ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔
قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے،پاکستانی گیند باز نے یہ اعزاز 51 میں حاصل کیا،جب کہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کردیا،ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ:پاکستان نے بنگلہ دیش کا دوسرا شکار کرلیا