غیر ملکی کوچ کرکٹ بورڈ کی ترجیح کیوں؟ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ممبر نے بتا دیا

Oct 31, 2023 | 17:07:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر ملک ذوالفقار نے اندر کی بات دی کہ غیر ملکی کوچ ہی پی سی بی کی ترجیح کیوں ہیں۔

24 نیوز کی ورلڈ کپ ٹرانسمنیشن میں اینکر پرسن ساحر لودھی کی جانب سے سوالات کیے گئے کہ غیر ملکی کوچز ہی ہماری ترجیحات میں کیوں ہیں؟ ہمارا جھگڑا کس بات پر ہے کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو پوری دنیا میں نہیں ہیں، ہم ان کے ہاتھوں بلیک میل ہو جائیں گے کیونکہ وہ ورلڈ کپ کے لئے جائیں گے اور پرفارم نہیں کریں گے یا پھر اتنا پرفارم کریں گے کہ کوئی میچ نہیں ہاریں گے، دوسری ٹیمیں بھی پرفارم نہیں کر پائیں لیکن انہوں نے کم بیک کیا، آخر کیوں ہم میں اس چیز کی کمی ہے؟ کیا ہم اچھے طریقے سے کھلاڑی چن نہیں پاتے؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم میچ ، شاہینوں نےبڑی وکٹیں گرا دیں

اینکر کی جانب سے سوالات کی بوچھاڑ پر ملک ذوالفقار نے جواب دیا کہ کیا پاکستان میں جو لوگ بیٹھے ہیں کیا وہ بے وقوف ہیں؟ میں نے ہمیشہ غیر ملکی کوچ کی مخالفت کی، یہاں پر پسند اور نا پسند کی بات آ جاتی ہے، قابلِ غور بات یہ ہے کہ دوسرے ملکوں کے کوچ ان کے اپنے ہیں، لیکن ہمارے پاس سلیم ملک محسن حسن جیسے اتنے تجربار لوگ بھی موجود ہیں، ہم ان کی خدمات کیوں نہیں لیتے، ان کے تجربے سے کیوں نہیں استفادہ کرتے۔

انہوں نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ اتنی زیادہ تنخواہیں دیتے ہیں غیر ملکی کوچز کوجو اپنے ملک میں بیٹھ کر حکم چلاتے ہیں کہ اس کو نکال دو اس کو رکھ لو، ان کو ہماری کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

مزیدخبریں