مُردوں کو لگانے والا کیمیکل دودھ میں شامل،ڈرامے سے نئی بحث چھڑگئی

ویڈیو میں ڈاکٹر کہتی نظرآتی ہیں کہ کیمیکل اس لیے استعمال کیا تاکہ دودھ سپلائی تک خراب نہ ہو

Oct 31, 2024 | 10:14:AM
مُردوں کو لگانے والا کیمیکل دودھ میں شامل،ڈرامے سے نئی بحث چھڑگئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی سے  نشرہونے والی  ڈرامہ  سیریز"دی جرنلسٹ" کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا ہے جس میں دودھ میں کیمیکل ملائے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ویڈیو کلپ میں ایک ڈاکٹر کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ کیمیکل اس لیے استعمال کیا گیا تاکہ دودھ سپلائی تک خراب نہ ہو،

اس کلپ میں ایک مکالمہ سننے کو ملتا ہے کہ یہ کیمیکل اصل میں مُردوں کے جسم پر لگایا جاتا ہے تاکہ دفنانے تک باڈی کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے،ڈاکٹر مزید کہتی ہیں کہ وہ اس مسئلے پر ایک مکمل رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام کو بھیجیں گی تاکہ اس معاملے کی تفتیش کی جا سکے۔

اس کلپ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، بہت سے صارفین کاکہناہے کہ ڈبے کے دودھ میں مختلف کیمیکلز شامل کیے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں، کچھ افراد نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ڈبے کا دودھ تو صرف پانی اور کیمیکل کا مجموعہ ہوتا ہے۔

 سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے بے شمار تبصرے سامنے آئے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اب میں ڈبے کا دودھ نہیں بلکہ قدرتی دودھ استعمال کرتا ہوں، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ہمارے ملک میں خوراک میں ملاوٹ بہت عام ہے اور یہ کلپ عوام کو آگاہی فراہم کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ کی ماں کے کردارکی پیشکش ہوئی تھی، عتیقہ اوڈھوکاانکشاف

 ڈرامے کا یہ کلپ حقیقت پر مبنی ہے یا محض ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے؟ اس پر بحث جاری ہے ،تاہم سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس مکالمے کو حقیقی مسائل سے جوڑتے ہوئے خوراک میں ملاوٹ کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

ڈرامہ سیریز”دی جرنلسٹ“میں معاشرتی برائیوں، جرائم اور دھوکہ دہی کے واقعات کو بے نقاب کیا جاتا ہے۔