پنجاب کی ترقی کا راستہ کھیتوں سے ہوکر گزرتا ہے: مریم نواز شریف

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ کی وجہ سے خصوصی اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا

Oct 31, 2024 | 12:19:PM
 پنجاب کی ترقی کا راستہ کھیتوں سے ہوکر گزرتا ہے: مریم نواز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں زراعت کا اہم کردار ہے, پنجاب کی ترقی کا راستہ کھیتوں سے ہوکر گزرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کالا شاہ کاکو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

زراعت ایسا شعبہ ہے جس کے بغیر ترقی ممکن نہیں،معیشت میں زراعت کے شعبے کا اہم کردار ہے ۔

میری زراعت کی ٹیم مجھ سے ایک قدم آگے چل رہی ہوتی ہے،آج ہمیں سموگ کے بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

پنجاب میں سموگ کے باعث کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں،تاریخ میں پہلی بار سپر سیڈز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچی ہے۔

ٹریکٹرز سکیم کیلئے 16لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکیں،کل ہم گرین ٹریکٹر سکیم کی پہلی قرعہ اندازی کریں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بڑا اقدام،3200 صحافیوں کو پلاٹ ملیں گے

انہوں نے کہا کہ کسانوں میں سپر سیڈز تقسیم کر رہے ہیں،سپر سیڈز سے سموگ میں کمی آئے گی،حکومتی وسائل میں اضافہ ہوا تو کسانوں کو مزید سہولتیں دینگے۔

فصلوں کی باقیات کو جلانا سموگ میں اضافے کا باعث بنتاہے ،چمنیوں سے نکلنے والے دھوئیں پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔

سموگ کوختم کرنے میں بہت عرصہ لگ جائے گا،بھارت سے بھی اقدامات کئے جائیں تو صورتحال بہتر ہوگی۔

سموگ کو ختم کرنے کیلئے ہر شخص کو کردارادا کرنا ہوگا۔

دوسری طرف وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ کی وجہ سے خصوصی بچوں، مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کے حوالے سے اقدام کیا گیا۔

ماحولیاتی تحفظ کے ادارے 'ای پی اے' کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرعمران شیخ نے حکمنامہ جاری کردیا۔

 وزیراعلی پنجاب نے خصوصی تعلیم کے تمام سکولوں کو آن لائن کلاسز کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔