سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی کیخلاف انتخابی عذرداری خارج  

Oct 31, 2024 | 17:19:PM

(24نیوز)الیکشن ٹریبونل نے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کر دی۔

الیکشن ٹریبونل نمبر ون کے جج عبداللہ بلوچ نے پی بی 51 چمن کی انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

انتخابی عذرداری اصغر خان اچکزئی نے دائر کی تھی جس میں سپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے خلاف دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:ارجن کپور سے بریک اپ کے بعدملائیکہ اروڑا کی ذومعنی پوسٹ

مزیدخبریں