ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3کروڑ 19لاکھ ڈالر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3کروڑ 19لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے ذخائر بڑھ کر 16.04ارب ڈالر ہو گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 15 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ۔سٹیٹ بینک کے پاس دو ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر ہوگئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.38 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.89 ارب ڈالر رہ گئے ،رپورٹ کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ 25 اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 3.19 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16.04 ارب ڈالر ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری،10ارب بولی دینے والی کمپنی نے کمیشن کی ریزرو پرائس پر فیصلہ سنا دیا