شوہر کو افیئرز کے بجائے دوسری شادی کی اجازت دی، بچوں کو بھی خود منایا: سلمیٰ ظفر کا انکشاف

Jan 01, 2025 | 19:41:PM
شوہر کو افیئرز کے بجائے دوسری شادی کی اجازت دی، بچوں کو بھی خود منایا: سلمیٰ ظفر کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم  نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے شوہر عاصم کو دوسری لڑکیوں سے افیئرز  رکھنے کے بجائے دوسری شادی کی اجازت خود دی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

ادکارا نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ میری شادی 18 سال سے بھی پہلے ہو گئی تھی انٹر کے امتحان کا نتیجہ اور حتیٰ کہ میرا شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:لیونارڈو ڈی کیپریو اسکوئڈ گیم 3 کا حصہ ہوں گے؟نیٹ فلکس نے بتادیا

 سلمیٰ ظفر نے مزید کہا کہ میرے شوہر اور میرے درمیان 5 سال کا فرق ہے،ہمارے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہیں دراصل میری ساس نے مجھے گھر چلانے کا طریقہ سکھایا جو کچھ بھی آج ہوں ساس کی بدولت ہوں۔

شوہر کی دوسری شادی کے سوال پر سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ جب عاصم کی دوستیوں کے قصے سن کر شروع کے تین ماہ مشکل گزرے تو انھوں نے سسر سے بات کی اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔

 اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے عاصم سے کہا کہ وہ دوستیوں کے بجائے نکاح کریں اور بچوں کو بھی منایا۔

  سلمیٰ ظفر ن نے بات کو جاری رکھتے ہوئےمزید کہا کہ  عاصم کے حادثے کے بعد بچوں نے ان کی شادی کے لیے رضامندی دی جس کے بعد شوہر کی دوسری شادی ہوگئی۔

اداکارا نے بتایا  کہ انہوں نے سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا بیٹا سمجھا ہے اور آج ان کی 4 اولادیں ہیں جن میں سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جاپانی اداکارہ کائے اساکرا  کے لاہور میں سیر سپاٹے،ویڈیوز وائرل