فلپائن کے 126 واں یوم آزادی پر تقریب کا اہتمام، فلپائنیز نے رقص پیش کئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)فلپائن کے 126 واں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں فلپائن کے ایمبیسیڈر ماریہ اگنیس ایم سروینتس نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں فلپائنیز نے اپنے اپنے صوبائی علاقوں کے نغمے گائے اور رقص پیش کئے.
فلپائن کے پنجاب میں اعزازی قونصلر فہدل شیخ کے ہمراہ یونائٹیڈ او ایف ڈبلیو نےتقریب کا اہتمام میزانیٹ ہوٹل گلبرگ میں کیا گیا، تقریب میں فلپائنیز نے اپنے اپنے صوبائی علاقوں کے نغمے گائے اور رقص پیش کئے۔
پنجاب میں فلپائن کے قونصلر فہدل شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور ایکسپورٹ کو مزید فروغ دیا جانا چائیے ،آزادی کی صحیح قدر وہی جانتے ہیں جن پر ظلم ہو، جس سے غزہ اور کشمیر میں مظالم ہورہے ہیں، فلپائن کی ایمبیسیڈر نے دونوں ملکوں کے مابین مزید تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا، یونٹاینڈ او ایف ڈبلیو فلپائنو کمیونٹی کےآفیسرز نے اپنی یوم آزادی پر خوشی کا اظہار کیا ۔
تقریب میں ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ، سوزن ندیم، حمناء ندیم ، لوری وی پیمنٹل، مسٹر راجہ مشتاق شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ ورجینیا کلبین ، لوسیا اورٹیگوزا ڈیوکیڈز ، ماریہ عتیق، سوزانا روزل ندیم، جوزیلین ٹانسنگکو، لوریوی پیمنٹل کی شر، رولینڈ ایل مابوگنن، تھریسا آر ایسٹوریا ، ریچل ایواسکو کونٹوجوس، ایلین ٹی آریالو سمیت دیگر فلپائنیز نےبھی شرکت کی اور یوم آزادی کی مناسبت سے ثقافتی رقص میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
یہ بھی پڑھیں: قیدی کیساتھ جنسی تعلقات، برطانوی خاتون جیلر پر فردِ جرم عائد