ویرات کوہلی، انوشکا شرمااپنے بچوں کو کیسا کھانا کھلاتے ہیں؟  

Feb 02, 2025 | 10:47:AM
ویرات کوہلی، انوشکا شرمااپنے بچوں کو کیسا کھانا کھلاتے ہیں؟  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز ) معروف کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا شمار سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں ہوتا ہے۔ ان کی سادگی، محبت اور طرزِ زندگی کے مداح نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ کرکٹ برادری میں بھی موجود ہیں۔

 دونوں کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی، اور دو سال بعد 2015 میں انہوں نے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر قبول کیا۔ 2017 میں یہ جوڑا ازدواجی بندھن میں بندھا اور اب ان کے دو بچے ہیں، بیٹی وامیکا کوہلی اور بیٹا اکائے کوہلی ۔

یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ویرات اور انوشکا اپنی اولاد کو بہترین اور آرام دہ زندگی فراہم کر رہے ہیں، لیکن وہ بچوں کی خوراک کے معاملے میں کافی محتاط ہیں۔ جب سے وامیکا پیدا ہوئی، تب سے یہ جوڑا لندن منتقل ہو گیا۔ اگرچہ وہ کبھی کبھار ممبئی آتے ہیں، لیکن زیادہ تر وقت برطانیہ میں ہی گزارتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مائیکرو سافٹ، گوگل چیف نے کتنے ارب میں ٹیم خریدی؟

ویرات اور انوشکا کا ماننا ہے کہ بچوں کو گھریلو کھانے دینے چاہئیں جو مکمل غذائیت سے بھرپور ہوں۔ حیران کن طور پر، ان کے بچے بھی ہوٹلوں اور ریستورانوں کے بجائے گھریلو کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

چپاتی، چاول، دال اور ابلی ہوئی سبزیوں جیسے سادہ مگر صحت مند کھانے بچوں کی روزمرہ خوراک کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ جوڑا رات کا کھانا جلدی کھانے پر زور دیتا ہے تاکہ ہاضمے کا نظام بہتر طریقے سے کام کرے۔

رپورٹس کے مطابق، ویرات کوہلی شام 5 یا 6 بجے رات کا کھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد کچھ بھی کھانے سے گریز کرتے ہیں ، یہی عادت وہ اپنے بچوں میں بھی ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:معروف یو ٹیوبر کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں دھلائی

برطانیہ میں رہائش کے باوجود  ویرات اور انوشکا اپنے بچوں کو جنک فوڈ سے دور رکھتے ہیں  تاہم، ہفتے میں ایک دن وہ بچوں کو تلی ہوئی اشیا اور میٹھے مشروبات محدود مقدار میں کھانے کی اجازت دیتے ہیں۔

ویرات اور انوشکا کی زندگی کا یہ منفرد انداز ان کے مداحوں کے لیے ایک مثالی طرزِ زندگی کی جھلک پیش کرتا ہے، جس میں سادگی، صحت اور خاندان کو ترجیح دی جاتی ہے۔