بینظیرسکالرشپ پروگرام کیلئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام اور حکومت بلوچستان کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط 

Jun 02, 2024 | 19:17:PM

(24نیوز)بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے تعلیم کے شعبے میں تاریخ ساز  اقدام کے باعث بینظیر سکالرشپ پروگرام کیلئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام اور حکومت بلوچستان کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال میں منعقدہ سالانہ عالمی تقریب میں بینظیر سکالرشپ کا اعلان کردیا،میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے آکسفورڈ لیڈی مارگریٹ ہال میں خطاب کیا،اس سے قبل بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی وہ واحد لیڈر ہیں جن کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں آویزاں ہے،تقریب میں ملالہ یوسفزئی ، سینٹر انوارالحق کاکڑ،  عامر ابراہیم ، محمد خیشگی،  فاروق شیخ ، پروفیسر کمال منیر سمیت 150 مندوبین نے شرکت  کی۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان ؟ بڑادعویٰ سامنے آ گیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کے ذہین طالب علموں کو STEM مضامین میں حصول تعلیم کے لئے مکمل سکالرشپ دیں گے،بلوچستان کا غریب طالب علم وہاں تعلیم حاصل کرے گا جہاں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو سمیت بیشتر عظیم ہستیوں نے تعلیم حاصل کی ،سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ جمہوریت اور سماجی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار اہمیت کا حامل ہے،آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت بلوچستان کے طالب علموں کی اعلیٰ تعلیمی مواقعوں تک رسائی بینظیر بھٹو کی دور اندیش قیادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کڑی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ حکومت بلوچستان چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی رہنمائی میں صوبے کے جوانوں کی تعلیمی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے مشن پر گامزن ہے ،بینظیر بھٹو سکالرشپ اس مشن پر عملدرآمد کی کڑی ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے بلوچستان کے طلبہ کی مدد کی بھی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی دستبردار ہو گئے

مزیدخبریں