پی ایس ایل 10کیلئے کن بڑے کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی؟نام سامنے آ گئے

Jan 03, 2025 | 23:01:PM

(24نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے رجسٹریشن کروانے کا عمل جاری ہے اور اب تک متعدد کھلاڑیوں نے سائن اپ کر لیاہے جن میں کئی بڑے نام بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل میں اب تک جن بڑے کھلاڑیوں کی جانب سے رجسٹریشن کروائی گئی ہے ان میں  افغانستان سے مجیب الرحمن،نوین الحق،حضرت اللہ زازئی،قیص احمد،حشمت اللہ ، دولت خان زادران،گلبدین نائب،ابراہیم زادران  شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کے2کھلاڑیوں کی سنچریاں،میچ پر پوزیشن مستحکم کرلی

آسٹریلیا سے ڈینئیل سیمز،کرس گرین،مارکس ہیرس،ایشٹن ٹرنر،ایلکس کیری،بین کٹنگ،بین ڈنک،فواد احمد ، بنگلہ دیش سے لٹن داس،مہدی حسن،محموداللہ،مصدق حسین،صومیہ سرکار،تاجل اسلام ، بارباڈوس سے کارلوس بریتھ ویٹ،ڈومینیک ڈریکس،جوشووا بشپ ، نیپال سے سندیپ لمیچانے،دیو کھنال،ارجن سعود،نیدر لینڈز سے ایڈورڈز،آریان دت،میکس او داود،میکیرن ، نیوزی لینڈ سے مارٹن گپٹل،اعجاز پٹیل،کولن ڈی گرینڈہوم،اش سودھی،نئییل ویگنر،ٹم سیفرٹ شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی صائم ایوب سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی

مزیدخبریں