ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے،گورنر پنجاب

Jan 04, 2025 | 19:55:PM
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے،گورنر پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس)لاہور میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ منائی گئی گورنر پنجاب نے  اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہےاور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ مضبوط کرنا ہے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما میاں عزیز الرحمٰن چن کی جانب سے قائد عوام سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 ویں یوم پیدائش کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سمیت پیپلز پارٹی کے رہنما اور جیالے بھی شریک ہوئےاور گورنر پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزیز الرحمٰن چن ہر سال قائد عوام کی سالگرہ مناتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا پرچم بلند رکھا ہے ان کی پارٹی کے لیے قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ 

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیے عزیز الرحمٰن چن کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس جدوجہد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے جیالے اسی طرح جدوجہد جاری رکھیں تو لاہور ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا قلعہ بنے گا اور کہا کہ ہیوی ویٹ لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں لوگ سمجھ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی حل ہے۔

مزید پڑھیں:ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن: فرد جرم عائد کرنے کیلئےپرویز الہیٰ 7 جنوری کو طلب

 گورنر پنجاب نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایک عظیم لیڈر قرار دیا جنہیں دنیا بھر میں مانا گیا تھااور کہا کہ بھٹو صاحب نے مزدوروں، کسانوں اور عام آدمی کے لیے بے شمار کام کیے ہیں۔

گورنر پنجاب نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان نے ایک عظیم لیڈر کو پھانسی دے کر ضائع کیا اور کہا کہ ہمارے ملک کے مسائل کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بھٹو صاحب کو مکمل وقت نہیں مل سکا۔

انہوں نے بے نظیر بھٹو کو بھی ایک عظیم رہنما قرار دیا جسے ہم نے کھو دیا مزید  ان کا کہنا تھا کہ آج بھی اگر کسی کے پاس قیادت ہے تو وہ صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور اگر آصف علی زرداری کو سیاست سے باہر کر دیا جائے تو سسٹم نہیں چل سکتا۔ 

گورنر پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دلیر، غیرت مند اور غریبوں کے لیے درد رکھنے والا لیڈر ہیں اور کہا کہ  بلاول میں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کا جوش پایا جاتا ہے اور ان کا یقین ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ ہائر ایجوکیشن کو پہلے مرحلے میں 5 ہزار لیپ ٹاپ موصول