ملک کا استحکام اور خوشحالی خیبرپختونخوا کے امن سے وابستہ ہے،امیر مقام

Jan 05, 2025 | 18:21:PM
ملک کا استحکام اور خوشحالی خیبرپختونخوا کے امن سے وابستہ ہے،امیر مقام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان)وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کیلئے  خیبرپختونخوا میں امن بہت ضروری ہے،ملک کا مجموعی استحکام اور خوشحالی خیبرپختونخوا کے امن سے وابستہ ہے۔

مالم جبہ میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کیخلاف ڈھال بن کر پورے پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں،شانگلہ اور سوات کے عوام نے اپنے ملک میں مہاجربن بن کر پاکستان کا اتارا ہوا جھنڈا دوبارہ لہرایا،لہذا یوتھ پروگرام میں خیبر پختونخواہ کو سب سے زیادہ حصہ ملنا چاہئے۔ان کاکہناتھا کہ  خیبر پختونخوا کے جوانوں کو بیرون ملک اور اندرونی ملک جابز اور ٹریننگز کے مواقع ملنے چاہیے، بدقسمتی سے ایک طرف پی ٹی آئی کی حکومت تیسری دفعہ مینڈیٹ ملنے کے باوجود خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے،یہ جوانوں کو ورغلا کر اپنے مقاصد کیلئے تو استعمال کرتے ہیں مگر ان کی مستقبل کا سوچتا ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا کرم سے متعلق بڑافیصلہ

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کیلئے  صوبے میں امن بہت ضروری ہے،کے پی کے لوگوں نے ملک کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، نوجوانوں کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ ان کاکہناتھا کہ صوبے کے دیرپا امن اور معاشی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ملک کا مجموعی استحکام اور خوشحالی خیبرپختونخوا کے امن سے وابستہ ہے،دہشت گردی خیبرپختونخوا کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے اور اس لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔امیر مقام نے کہاکہ  وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کو اولین ترجیح دی ہے اوران پاکستان نے نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے

رانا مشہود نے کہاکہ خیبر پختون خواہ کو یوتھ پروگرام میں امیر مقام کے ڈیمانڈ کے مطابق سب سے زیادہ حصہ ملے گا،خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیاں لازوال ہے  ،پاکستان کیلئے خیبر پختون خوا کے عوام بغیر تنخواہ کے ہمارے سرحدات کے محافظ ہیں،جلد وزیراعظم خیبر پختون خوا کا دورہ کرینگے۔

ظہرانے سے ضلع سوات مسلم لیگ ن کے صدر قیموس خان، واجد علی خان اور محمد علی شاہ نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر ضلع سوات کے   کثیر تعداد میں مسلم لیگیوں نے  شدید دھند اور برف باری کے باوجود تقریب میں شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:مرغی کا گوشت 210 روپےمہنگا فی کلو قیمت کتنی ہوگئی؟جانیے