جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Feb 06, 2025 | 19:02:PM
جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے  جبکہ خطہ پوٹھوہار،مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد جبکہ شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:15 شعبان کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔سندھ            صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات کے اوقات میں شدید سرد/ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی13، زیارت منفی 07، گوپس ، قلات، کو ئٹہ منفی06، استور، کالام، سکردو منفی04، بگروٹ، مالم جبہ، ہنزہ منفی 03، دیر اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا