جمعہ کے روز کہاں کہاں بارش ہو گی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ کے روز گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عید پر چھٹیاں ہی چھٹیاں ،سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنے امکان ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان کشمیر میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی13 ، استور منفی 06،کالام منفی 04 ،گوپس اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو ابتک کا بڑادھچکا، سابق دیرینہ ساتھی نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار