بشریٰ انصاری کی بیٹی اپنے والدین کی طلاق پر کیاسوچتی ہیں؟
جب ہمارا دین اس کی اجازت دیتا ہے تو پھر کسی اور چیز کی ضرورت باقی نہیں رہتی،نریمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹی نریمن انصاری اور نواسی شہرزاد کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں بطور مہمان شرکت کی تو نریمن نے اپنے والدین کی طلاق اور والدہ کے دوسری شادی کے فیصلے پر بھی بات کی۔
بشریٰ انصاری کی بیٹی نریمن نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ واضح طور پر جانتی تھیں کہ ان کے والدین کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور جب وہ چھوٹی تھیں تو یہ سب دیکھ کر والدین کو صرف الگ ہونے کےلئے کہتی تھیں کیونکہ میراخیال تھاکہ اس سے وہ دونوں خوش ہوں گے اور بہتر والدین بن سکیں گے۔
نریمن نےاس موقع پر مزیدکہا کہ جب ہمارا دین اس کی اجازت دیتا ہے اور اس نے یہ راستہ دیا ہے تو پھر کسی اور چیز کی ضرورت باقی نہیں رہتی کیونکہ پہلے دین ہے اورہماری ترجیح ہمارادین ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:"قوم کاسرفخر سے بلندکرنے پر شکریہ" ،شوبز ستاروں کی ارشد ندیم کومبارک باد
بشریٰ انصاری نےگفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اپنے سابقہ تعلقات کو سب کے سامنے کہنا برا خیال ہے، جب آپ نے کسی کےساتھ وقت گزارا ہو تو آپ کو اس کا احترام کرنا چاہیئے اور بچوں کی آنکھوں میں دوسرے ساتھی کی شبیہ توڑنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، والدین بچوں کی نظر میں ہیرو ہوتے ہیں اور انہیں ہیرو ہی رہنے دیا جائے، مجھے اچھانہیں لگتا کہ لوگوں کے پاس اپنے پارٹنر کی برائیاں کی جائیں،میں نے اقبال انصاری کے بارے میں کبھی کوئی منفی بات نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی میرے خلاف کچھ کہا۔
یہ بھی پڑھیں:ویب سیریز"برزخ"پرشدید تنقید،فواد خان نے انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن بند کردیا
بشریٰ انصاری نے اس موقع پرمزید بتایا کہ کس طرح انہوں نے حال ہی میں ایک اینکر کو عوامی سطح پر شیئر کرتے ہوئے دیکھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا لیکن اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہوا اور یہ چیزیں کبھی بھی طویل عرصے تک کام نہیں کرتیں۔