نازش جہانگیر نے دھوکہ دہی کے الزامات پرخاموشی توڑدی
یہ ایک ناکام بلیک میل شو تھاجسے میری ساکھ خراب کرنے کیلیے ڈیزائن کیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ نازش جہانگیرنے پہلی بار دھوکا دہی کے الزامات پرخاموشی توڑدی۔
نازش جہانگیر حال ہی میں اسود ہارون کے الزامات سے متعلق خبروں میں آئی تھیں جو ایک کم معروف اداکار ہیں اورانہوں نے دعویٰ کیاتھا کہ نازش جہانگیرنے ان سے پیسے، گاڑیاں اور قیمتی تحائف لیے ہیں۔
نازش جہانگیر نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور قانونی کارروائی کی پیروی بھی کی، لیکن حال ہی میں انہوں نے اس کیس پر اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔
معروف اداکارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی اور اس موقع پر دھوکا دہی کے الزامات اور اس سے پیدا ہونے والے تنازع پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ ایسا ہوا جو میڈیا کے سامنے نہیں تھا، کچھ بدتر اور عجیب ہوا، اس کی مکمل طور پر پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور یہ بنیادی طور پر ایک ناکام بلیک میل شو تھا۔
نازش جہانگیرکا کہنا ہے کہ اس کو میری ساکھ خراب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا،بے قدرلوگ ایسے منصوبوں کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ امیر لوگوں سے پیسے حاصل کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:صاحبہ نے ساتھی اداکار کو تھپڑکیوں مارا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی
یہ بھی پڑھیں:معروف فوک گلوکاراستاد پٹھانے خان کو بچھڑے 25 برس بیت گئے
نازش جہانگیر نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر کم فعال ہوں اسی لیے میں نے وہاں کچھ نہیں کہا، میں ہر چیز سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتی، حتیٰ کہ اپنی ماں کے بارے میں بھی کچھ پوسٹ نہیں کیا، چاہے ان کی کمی محسوس ہو،اگر میں نے ردعمل دیا ہوتا تو معاملہ مزید طول پکڑ جاتا، میرے والد نے مجھے بولنے سے روکا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ہم پہلے ہی ایک قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں۔