تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش  کی پیش گوئی 

Apr 10, 2025 | 18:35:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت  خیبرپختونخوا،پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے ۔

ادھرخیبرپختونخواکے اضلاع چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، کوہاٹ ،کرک ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ پنجاب کے اضلاع مری ،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ،ساہیوال، فیصل آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان  ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کے علاوہ تیز/گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر،بجلی مزید سستی ہو گئی

پاکستان کے رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز/گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان  ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  دادؤ، شہید بینظیر آباد 45،لاڑکانہ،جیکب آباد،سکھر، موہنجو دڑو 44روہڑی اور بہا ولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا،ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

مزیدخبریں