سب سے زیادہ کمائی والا بھارتی اداکار کون؟ حیرت انگیز انکشاف

الو ارجن کے 300 کروڑ بھی کم، سب سے زیادہ کمائی والا بھارتی اداکار کوئی اور نکلا

Dec 12, 2024 | 22:51:PM

(ویب ڈیسک)جنوبی بھارت کے معروف اداکار الو ارجن نے اپنی نئی فلم ’پشپا 2 دا رول‘ سے 300 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی تو کی، مگر وہ بھارت کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بننے میں کامیاب نہ ہو سکے،جبکہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکارنے 2024 میں کوئی فلم نہیں کی۔

فلم ’پشپا 2: دی رول‘ نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی اور یکے بعد دیگرے نئے ریکارڈز توڑتے ہوئے شائقین کے درمیان ایک ہلچل مچا دی, یہ فلم نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے ریکارڈز کو تجاوز کرتے ہوئے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کی کمائی کا سنگ میل عبور کرنے والی سب سے تیز ترین بھارتی فلم بن گئی ہے,اس شاندار کامیابی نے نہ صرف فلم کو عالمی سطح پر کامیاب بنایا بلکہ اس کے مرکزی اداکار، الو ارجن کی شہرت کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا, ان کی پرفارمنس اور فلم کی کامیابی نے انہیں صنعت میں مزید مقبول کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق الو ارجن نے اپنی فیس اور منافع کے حصے سمیت اس فلم سے تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے کمائے ہیں، جو کہ ایک بہت بڑی رقم ہےجبکہ یہ بات حیران کن ہے کہ اس شاندار کمائی کے باوجود وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار نہیں بن سکے، اس بات نے فلم انڈسٹری میں ایک دلچسپ بحث کو جنم دیا ہے، کیونکہ الو ارجن کی کامیاب فلموں اور بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود ان کے معاوضے کی سطح ابھی تک سب سے زیادہ نہیں پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کا"منت"میں مزیددومنزلوں کے اضافے کافیصلہ 

ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کی شاندار کامیابی نے انہیں بھارت کے اعلیٰ درجے کے اداکاروں میں شامل تو کر دیا مگر وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار نہیں بن سکے، یہ اعزاز کسی اور کے پاس نہیں بلکہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے پاس ہے جو اپنے کیریئر کی دوسری اننگز میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

 شاہ رخ خان کی کامیاب واپسی نے ان کے لیے ایک نیا باب کھولا ہے اور ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ آج بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’پٹھان‘ سے 55 فیصد منافع کا حصہ لیا، جس سے انہیں 350 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا منافع حاصل ہوا، یہ کمائی انہیں بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کے طور پر تسلیم کراتی ہے، 2023 میں ان کی دوسری بڑی ہٹ فلم ’جوان‘ بھی تھی، جس سے انہیں بھاری منافع حاصل ہوا چونکہ شاہ رخ خان اس فلم کے پروڈیوسر بھی تھے، اس لیے انہوں نے اپنی فیس چھوڑ دی اور تمام کمائی بطور پروڈیوسر حاصل کی، اس حکمت عملی نے انہیں مالی طور پر ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا اور ان کی کامیاب واپسی نے ان کے مقام کو مزید مستحکم کیا۔

ضرور پڑھیں:پاکستان کی وجہ سے عالمی شہرت ملی،ارطغرل غازی کے اداکار کا اعتراف

مزیدخبریں