(ویب ڈیسک)رواں سال کا دوسرا طاقتور ترین شمسی طوفان آج زمین سے ٹکرا گیا۔
یو ایس نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کے مطابق، طاقتور شمسی طوفان پیر کو زمین سے ٹکرایا جس کی وجہ سے جنوبی عرض بلد پر رات کے وقت ناردرن لائٹس (قطب شمالی کی روشنیاں) دیکھی جا سکتی ہیں،ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ جی فور لیول کے شمسی طوفان کے زمین پر اثرات کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتے ہیں لیکن اب اس میں مزید شدت آنے کی توقع نہیں۔
ایجنسی نے بتایا کہ شمسی طوفان کی وجہ سے امریکی ریاست الاباما اور کیلیفورنیا کے شمالی حصّے میں رات کے وقت آسمان پر ناردرن لائٹس کے خوبصورت مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں،ایجنسی کے مطابق شمسی طوفان کورونل ماس ایجیکشنز یعنی سورج سے بڑے پیمانے پر نکلنے والے ذرات کے دھماکوں کی وجہ سے آیا ہے اس لئے جب یہ ذرات زمین پر آتے ہیں تو وہ سیارے کی مقناطیسی سطح میں خلل ڈالتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا نے بڑی تبدیلی کر دی،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی
ایجنسی نے مزید بتایا کہ شمسی طوفان کی وجہ سے جی پی ایس، اسپیس کرافٹ، سیٹیلائٹ و دیگر ٹیکنالوجیز متاثر ہو سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال مئی میں سب سے طاقتور ترین شمسی طوفان زمین سے ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے امریکا، یورپ اور آسٹریلیا میں ناردرن لائٹس کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 14 اگست سے پہلے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی