مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں،ترجمان جے یو آئی 

Dec 13, 2024 | 23:01:PM
مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں،ترجمان جے یو آئی 
کیپشن: جے یو آئی کارکن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے ترجمان نے کہاہے کہ صدر آصف زرداری کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات حیران کن ہیں ۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے جاری بیان میں کہاہے کہ صدر مملکت کے اعتراضات کا طریقہ قانون کے مطابق نہیں،صدر مملکت کے اعتراضات آئین میں دی  گئی  مدت کے اندر نہیں،

اعتراضات قسطوں میں کئے گئے ،ایک بار اعتراضات کئے ان کا جواب دیا گیا ،دوبارہ اعتراضات کا حق نہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

اسلم غوری کا مزید کہناتھا کہ اعتراضات سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے چاہیے تھے ،ان کے پاس یہ اعتراضات نہیں بھیجے گئے ،جو اعتراض سپیکر کو بھیجا گیا تھا ،اس کا جواب دے دیا گیا تھا ،سپیکر آفس کےجواب پر  ایوان صدر نے اپنے اعتراضات پر دوبارہ زور نہیں دیا ۔ 

اسلم غوری نے کہاکہ صدر کی جانب سے مجوزہ  ترمیم پر اعتراض کے ساتھ تجاویز اور حل بھی بھیجا جاتا ہے ،مدارس بل  میں کوئی تجاویز اور حل نہیں بتائی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛پاکستان نے جنوبی افریقا کو مشکل ہدف دیدیا