بغیرشرٹ ویڈیوکیوں اپ لوڈکی؟فیصل رحمٰن نے وجہ بتادی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار فیصل رحمٰن نے شرٹ کے بغیر ویڈیوسوشل میڈیاپر شیئر کرنے کی وجہ بتا دی۔
فیصل رحمٰن نے کچھ عرصہ قبل شرٹ کے بغیر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور اپنی باڈی کے بارے میں صارفین سے رائے مانگی تھی۔
سینئراداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور صارفین کی جانب سے اس پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔
اب سینئر اداکار نے اپنے ایک انٹرویو میں اس طرح کی ویڈیو شیئر کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہاہے کہ دراصل، لوگ مجھے اتنے عرصے سے دیکھ رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور مرنے والا ہوں تو ایسی ویڈیوز پوسٹ کر کے میں یہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ میں اب بھی اچھے کردار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔
فیصل رحمٰن نے مزید کہا کہ لوگ آپ پر ہمیشہ تنقید کریں گے چاہے آپ کتنی ہی مثبت سوچ کے انسان کیوں نہ ہوں، اس لیے ایسی تنقید پر کان نہ دھریں۔
یہ بھی پڑھیں:ایشوریا رائے کے چہرے کو سب سے زیادہ نسوانی قرار دیدیا گیا
یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرایچ ایس وائے کی ہالی ووڈ میں انٹری
معروف اداکارنے کہا کہ میں تو چاہتا ہوں لوگ تنقید کریں، میں جلد ہی ایسی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں گا۔