(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے ممبئی کے خاندانی بنگلے کو’’دی لیجنڈ‘‘ کے نام سے ایک پرتعیش رہائشی پروجیکٹ میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
دلیپ کمار کا باندرا کے پالی ہل علاقے میں موجود خاندانی بنگلہ لیجنڈ اداکار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے لیے ایک خاص مقام رکھتاتھا ،اب اس کی دوبارہ تعمیر کی خبریں سرخیوں میں ہیں جسے ممبئی کی ریئل اسٹیٹ فرم اشر گروپ کی جانب سے "دی لیجنڈ" کے نام سے پُرتعیش رہائشی پروجیکٹ میں تبدیل کیا جارہا ہے،کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پالی ہل باندرہ پر "دی لیجنڈ از اشعر" نے اپنے آغاز کے 15 ماہ کے اندر 500 کروڑ روپے کی فروخت کا سنگ میل حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لیجنڈزدلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
کمپنی 19 یونٹس میں سے 4 لگژری اپارٹمنٹس فروخت کرچکی ہے،پہلا اپارٹمنٹ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی نے جولائی 2024 میں 155 کروڑ روپے میں خریدا تھا، کمپنی 19 لگژری اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے 850 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی،اس پروجیکٹ میں 6 اور 5 بی ایچ کے لگژری اپارٹمنٹس اور ڈوپلیکس یونٹس اور دلیپ کمار کےلیے وقف 2 ہزار مربع فٹ کا میوزیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دونوں کی یہ دوسری شادی،فیصل نے دوران عدت ہی رشتہ بھیج دیاتھا،ثناء فیصل
مارچ 2016 ء میں دلیپ کمار نے اشر گروپ کے ساتھ ایک ترقیاتی معاہدے میں اس لگژری ہاؤسنگ پروجیکٹ کی راہ ہموار کی تھی۔