جنگلی جانوروں پر تشدد ،کارروائی کیلئے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
قانون میں ترامیم کی منظوری ،جنگلی جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے تاریخی اقدام، ،پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے سمیت دیگر جرائم پر کارروائی کے لئے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ ، خلاف ورزی پر5 لاکھ روپے تک جرمانہ ، پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے قانون میں ترامیم کی منظوری دیدی
سینئر صوبائی اور وائلڈ لائف کی وزیر مریم اورنگزیب نے ترامیم سے متعلق چئیرمین محمد عدنان ڈوگرکی صدارت مجلس قائمہ کو بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہو کہا کہ انہوں نے کہا کہ 14 سال بعد وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترامیم منظور کی گئی ہیں،پنجاب میں جنگلی جانوروں کے تحفظ اور افزائش کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ممکن ہوگیا ۔
جنگلی جانوروں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں آئے گی ،نئی ترامیم کے ذریعے جنگلی حیات سے متعلق علاقوں کو قانونی تحفظ مل گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ترامیم کے تحت ’پروٹیکٹڈ ایریاز اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ‘ کا ایک ہی بورڈ کام کرے گا ،بورڈ کی چیئرپرسن وزیر وائلڈ لائف ، سیکرٹری وائلڈلائف وائس چیرمین اور اور ڈی جی اس کے سیکرٹری ہوں گے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کا زرعی و صنعتی انقلاب کا خواب حقیقت بن رہا: مریم اورنگزیب
نئے قانون کے تحت جنگلی حیات کے تحفظ کی فورس قائم ہوگی، جنگلی جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ،جنگلی جانوروں کی افزائش، علاج اور تحفظ کے لئے خصوصی مراکز قائم ہوں گے ۔
جنگلی جانوروں کی نگرانی، تحفظ کے لئے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ،پورے پنجاب میں جنگلی جانوروں اور اُن کے رہائشی علاقوں کا مکمل سروے ہوگا،مرکز تحفظ بھی بنے گا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بریفنگ دیتے کہا کہ جنگلی جانوروں سے متعلق شکایات، تحفظ اور اطلاعات کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 1107 بھی قائم کی گئی ہے ،پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ اور عالمی سیاحت کے فروغ کے لئے ایک ارب 73 کروڑ روپے کی لاگت سے جامع منصوبہ شروع کیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں:بیرونِ ملک پاکستانیوں نے عمران خان کی کال مسترد کردی: مریم اورنگزیب
ا نہوں نے کہا کہ پنجاب کے پہلے سب سے بڑے 7Dوائلڈ لائف سینما،موونگ تھیٹراورسیاحت کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ، سیاحت کے لئے اچھالی،بانسرہ گلی چھانگا مانگا کو استعمال میں لانے کا منصوبہ تیار ہوگیا ہے، جنگلی جانوروں کے علاج کے لئے بڑا ہسپتال بنایاجائے گا، ایک ارب 47 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
60ملین روپے سے جنگلی حیات کے شعبے میں نوجوانوں کے لئے انٹرشپ پروگرام شروع کیاجارہا ہے۔،لاہور کے مرکز میں800ملین سے جنگلی حیات کے تحفظ کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اور نمائش مرکز پر کام کررہے ہیں،360ڈگری ورچوئل چڑیا گھر،وائلڈ لائف
وائلڈ لائف وزیر کی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نقشہ،پنجاب وائلڈ لائف معلوماتی کتاب کی اشاعت پر کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی ،اسکے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں،عظمیٰ بخاری
مجلس قائمہ کی جانب سے پنجاب حکومت کی وزارتوں اور محکموں سے متعلق سینئر وزیر کی بریفنگ کا خیرمقدم کیا ۔
چیئرمین محمد عدنان ڈوگرنے مجلس قائمہ کی جانب سے جنگلات اور جنگلی حیات کے لئے بہترین کاوشوں پر مریم اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کیا ۔
عدنان ڈوگر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ہورہی ہے۔