سنیما گھروں کی بحالی: احمد علی بٹ نے بالی ووڈ فلموں کو ضروری قرار دیدیا

Mar 14, 2025 | 15:53:PM
سنیما گھروں کی بحالی: احمد علی بٹ نے بالی ووڈ فلموں کو ضروری قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کی فلموں کو سنیما گھروں کی بقا کیلئے اہم قرار دے دیا۔

احمد علی بٹ نے پاکستان میں تیزی سے بند ہونے والے سنیما گھروں کی دوبارہ بحالی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام دیا ہے،انہوں نے زور دیا کہ سینما انڈسٹری کو زندہ رہنے کے لیے دنیا بھر سے فلموں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ہمارے سنیما کو فلموں کی ضرورت ہے ہالی ووڈ، بالی ووڈ، لالی ووڈ، کالی ووڈ یا پھر کوئی بھی اور، ہم مزید سنیما گھروں کو بند کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی ڈرامے کا فی قسط کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:سینماانڈسٹری کو کیسے بچایاجائے؟ہدایتکار ابوعلیحہ نے نسخہ بتا دیا

اس سے قبل معروف ہدایتکار ابو علیحہ نے بھی سنیما گھروں کی ضرورت اور انہیں بند کرنے کی روک تھام کیلئے بالی ووڈ فلموں کی بحالی کو ضروری قرار دیا تھا جن پر کئی سالوں سے پابندی عائد ہے۔