سندھ؛ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ابتک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے۔
شکارپور:
شکارپورمیں یونین کونسل محمودہ باغ کی چیئرمین کی نشست پر جے یو آئی کا امیدوار کامیاب ہو گیا،جمیعت علما اسلام کے امیدوار اسد اللہ سومرو نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سجاد سومرو کو بھاری اکثریت شکست دے دی،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علما اسلام کے امیدوار 3775 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے،پیپلز پارٹی کے امیدوار 856 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
ضلع کورنگی :
ضلع کورنگی ٹاؤن یوسی 7 وارڈ1 میں پیپلزپارٹی کے مرتضٰی قریشی 1045ووٹ لےکر کامیاب ہو گئے،جماعت اسلامی کے کامران سولنگی نے666 ووٹ حاصل کئے،ٹی ایل پی کے محمد حنیف نے167 ووٹ حاصل کئے۔
ڈہرکی:
ڈہرکی میں اوباڑو کی یونین کونسل کموں شہید میں چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا،ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے تھے،پیپلزپارٹی کے امیدوار ذوالفقار علی چاچڑ نے 2330ووٹ حاصل کر کامیابی اپنے نام کرلی،آزاد امیدوار ارباب علی بوہڑ 2177 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ،امیدوار کی کامیابی پر حامیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔
ملیر:
ملیر کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، یوسی 9 بختاور میں پیپلز پارٹی کے بابر مگسی نے 2574 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی،جماعت اسلامی کے محمد نعمان نے 558 ووٹ حاصل کئے۔
یوسی 7 شیرپاؤ کالونی میں پیپلز پارٹی کے آصف تنولی کامیاب قرار پائے،پیپلز پارٹی کے آصف تنولی نے 1061 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے اکرام اللہ نے 362 ووٹ حاصل کئے۔
کنڈیارو:
کنڈیارو میں یونین کونسل کندہرمیں پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار رن 226 ووٹ لیکر کونسلر بن گئے،عوامی اتحاد کے امیدوار امین رند 113 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
کیماڑی:
ضلع کیماڑی کی یوسی 10 وارڈ چار میں جنرل کونسلر کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اقرار حسن مجموعی طور پر 547 ووٹوں سے کامیاب ہو گئے،چاروں پولنگ سٹیشنز پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اقرار حسن نے 173، 156, 158, 60 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے محمد طحہ چاروں پولنگ سٹیشنز پر 12, 60, 40, 60 ووٹ حاصل کر سکے،تحریک انصاف کے امیدوار اسامہ شیخ نے 74، 48، 73، 67 ووٹ حاصل کئے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل گلبرگ :
ڈسٹرکٹ سینٹرل گلبرگ ٹاون یوسی 5 میں وائس چیئرمین کی نشست پرجماعت اسلامی کے عرفان شاہ 955 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،پیپلزپارٹی کےمنیب حسن 592 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے،آزاد امیدوارنادرخان 351 ووٹ کےساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، قیمت میں پھر کمی
سکھر:
سکھرکی یوسی 29 سنگرار میں چیئرمین اور یونین کمیٹی 6 بیراج کالونی میں وائس چیئرمین کی سیٹ پر پی پی امیدواروں نے میدان مار لیا،سکھر میں دو نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے ،یونین کمیٹی 6 بیراج کالونی میں پی پی امیدوار ارشاد علی نے میدان مار لیا، پی پی امیدوار ارشاد علی 1212 ووٹ لیکرپہلے نمبر پر رہے،ان کے مدمقابل جے یو آئی کے عبدالمالک 279 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
اسی طرح سنگرار کی یوسی چیئرمین کی نشت بھی پی پی کے سر سجی،پی پی امیدوار مرید عباس 4278 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے،جے یو آئی کے عبدالغفار 722 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔کراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں 22 مختلف کیٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالےگئے۔ اس دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
سکھر کی 2 نشستوں میں یونین کمیٹی نمبر6 کے وائس چئیرمین اور یوسی روہڑی کے چیئرمین کیلئے الیکشن ہوا جبکہ نواب شاہ کی 4 نشستوں، سکرنڈ کے حلقہ 4 میں وائس چیئرمینوں، وارڈ نمبر دو میں جنرل کونسلر، ایچ ایم خواجہ یونین کونسل 4 میں چیئرمین اور ممبر ضلع کونسل کیلئے ووٹنگ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں سونا گراوٹ کاشکار، پاکستان میں بھی قیمت ہزاروں روپے کم ہو گئی
گھوٹکی میں اوباڑو کی یونین کونسل کموں شہید کے چیئرمین کیلئے پولنگ ہوئی جبکہ حیدرآباد میں 5 نشستوں اور ٹنڈو محمد خان میں 2 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔
ٹنڈوالہ یار کی یونین کونسل لانڈھی کے وارڈ نمبر 2 پر جنرل کونسلر، لاڑکانہ میں رتو ڈیرو کے وارڈ نمبر 2 میں جنرل کونسلر اور قمبرشہدادکوٹ میں یونین کونسل لاکھا میں جنرل کونسلر کی نشست پر ووٹ ڈالےگئے۔
مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 7، جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 پر جنرل کونسلر، شکارپور یونین کونسل نمبر 5 میں چیئرمین جبکہ نوشہرو فیروز میں یونین کونسل نیوآباد میں چیئرمین اور کندھر میں کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بڑی سیاسی جماعت کے رہنما جاں بحق