"کون بنے گا کروڑ پتی" سیزن 16،امیتابھ بچن فی قسط کتنے کروڑمعاوضہ لیتے ہیں؟

بالی ووڈ کے شہنشاہ کوایک بار پھر  مقبول شو کی میزبانی کرتے دیکھ کران کے مداح بہت زیادہ خوش ہیں

Aug 15, 2024 | 10:16:AM

(ویب ڈیسک)مقبول بھارتی ٹی وی شو "کون بنے گا کروڑ پتی" کے 16ویں سیزن کا آغاز ہوگیاہےجس کی میزبانی  بھی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کررہے ہیں،اس شو کی ایک قسط کابگ بی کتنامعاوضہ وصول کررہے ہیں؟پہلی بارتفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

"کون بنے گاکروڑپتی" سیزن 15 کی آخری قسط میں بالی ووڈ کے ناموراداکار نے ایک جذباتی پیغام جاری کیاتھاجس کے بعد ان کے  مداحوں کو لگ رہا تھا کہ شاید وہ اگلے سیزن کی میزبانی نہیں کریں گے تاہم "کون بنے گا کروڑ پتی" سیزن 16 کاجب رواں ماہ 12 اگست کوآغازہوا اوربگ بی کے مداح ایک بار پھر  انہیں شو کی میزبانی کرتے دیکھ کربہت زیادہ خوش ہوئے ۔

یہ بھی پڑھی٘ں:عالمی جرائم ٹربیونل میں حسینہ واجد سمیت 9 افراد پر نسل کشی کا مقدمہ

اس مقبول ٹی وی شو کی میزبانی کے لیے امیتابھ بچن کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟اس حوالے سے لوگ بہت متجسس رہتے ہیں تاہم اب  اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق  امیتابھ بچن "کون بنے گا کروڑ پتی" کے پہلے سیزن (2000) میں فی قسط  تقریباً 25 لاکھ روپے معاوضہ لیتے تھے تاہم شو کی مقبولیت کے بعد ان کے معاوضے میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔

 رپورٹ میں بتایا گیاہے  کہ "کون بنے گاکروڑپتی" شو کے چوتھے سیزن تک امیتابھ بچن کا معاوضہ دوگنا ہوگیا تھااور اُنہیں ایک قسط کے  50 لاکھ روپے  ملتے تھے،سیزن 6 تک وہ  ڈیڑھ کروڑ روپے فی قسط معاوضہ لیتے تھے جبکہ  آٹھویں سیزن میں ان کا معاوضہ بڑھ کر 2 کروڑ روپے سے زائد ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نتاشا کو طلاق دینے کے بعد پانڈیا اور برطانوی اداکارہ میں قربتیں

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیاہے کہ سیزن 9 میں امیتابھ بچن 2 کروڑ 60 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ لیتے تھے جبکہ سیزن 10 میں یہ معاوضہ بڑھ کر 3 کروڑ روپے فی قسط ہوگیا تھا،انہوں نے 11ویں سے 13ویں سیزن تک ساڑھے 3 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ وصول کیا جبکہ شو کے 14ویں سیزن میں انہیں 4 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اب بالی ووڈ کے شہنشاہ "کون بنے گا کروڑ پتی" 16ویں سیزن کے لیے 5 کروڑ روپے فی قسط معاوضہ وصول کر رہے ہیں۔
 

مزیدخبریں