مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردوں کی جانب سے تھریٹس موصول

Feb 15, 2025 | 23:33:PM

 (عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردوں کی طرف تھریٹس موصول ہوئی ہیں،ڈیرہ اسماعیل پولیس نے مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا۔

مولانا فضل الرحمن کو ملنے والی ایڈوائزری نوٹس کی کاپی 24نیوز کو موصول ہو گئی،ایڈوائزری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نےسرکاری سطح پر مذہبی وسیاسی معاملات میں ملوث ہونے کے باعث نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے،مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،منصوبہ کو خفیہ طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر، مختلف شہروں زلزلے کے شدید جھٹکے

متن میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن کو پہلے بھی دھمکیاں ملی ہے، مولانا فضل الرحمن اپنی رہائش گاہ پرسکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائیں ،ایڈوائزری نوٹس کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اپنی نقل و حرکت محدود کریں،مولانا فضل الرحمن سے ملنے والوں کی مکمل تلاشی لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے مزید 4اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا حکم دے دیا

مزیدخبریں