مذاکرات ہوں ٹینشن نیچے آئے یہی پاکستان کیلئے اچھا ہوگا،فوادچودھری

Jan 15, 2025 | 21:30:PM

(ارشاد قریشی)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا کہناہے کہ مذاکرات ہوں ٹینشن نیچے آئے یہی پاکستان کیلئے اچھا ہوگا،اعجاز چودھری کو پارلیمنٹ میں لے آتے تو اس سے ٹمپریچر نیچے ا ٓجاتا،حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے یہی ملک کیلئے بہتر ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی  نہیں رہے سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،مجھے یہی پتہ نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے اور مجھ پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے،خان صاحب حوصلے میں ہیں وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا،ملک ایک ہیجانی کیفیت میں ہے اس سے ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے، معیشت بیٹھ گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بارش اور برفباری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں،دوسری سائیڈ کو بھی اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا،انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے 8فروری کو بلیک ڈے کا اعلان کر دیا ہے،8فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں احتجاج کریں۔

ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی،مذاکرات ہوں ٹینشن نیچے آئے یہی پاکستان کیلئے اچھا ہوگا،فوادچودھری نے کہاکہ اعجاز چودھری کو پارلیمنٹ میں لے آتے تو اس سے ٹمپریچر نیچے ا ٓجاتا،ماحول حکومت نے پیدا کرنا ہے اپوزیشن کے پاس کیا ہے،حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے یہی ملک کیلئے بہتر ہے،سابق وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ اسمبلی میں احتجاج تکلیف دہ ہے یا سینکڑوں لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالنا تکلیف دہ ہے،حکومت سیاسی قیدیوں اور پولیٹیکل ورکرز کے لیے نرمی پیدا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ون ڈے کرکٹ کا نمبر ون بیٹرکون؟آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ کر دی

مزیدخبریں