موسلادھار بارشوں سے جل تھل ایک ہوگیا،نشیبی علاقے زیر آب

Aug 17, 2024 | 09:16:AM

(24 نیوز)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، زندگی معمول سے باہر ہو چکی ہے، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ، وسطی/ جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان، قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد، جعفر آباد، ژوب، بولان، دادو، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ، اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے،آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقے  ملتان، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ، تونسہ، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، کوٹ ادو، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نور پور تھل، ساہیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان،کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، خضدار، لسبیلہ، قلات، آواران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، سبی اورشیرانی میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے  مختلف علاقے سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، نوشہرو فیروز، دادو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑمیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آئے گی یا نہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب رات گئے لاہور کے علاقوں گلبرگ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ شہر میں سب سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش تاج پورہ میں ریکارڈ کی گئی، ایم سی ایل، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو الرٹ جاری کردیا گیا,لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کیساتھ خراب تعلقات،وجہ کہیں آپ تو نہیں؟

اس کے علاوہ مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں آج کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے,محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کا زیادہ تر رخ وسطی، بالائی سندھ اور بلوچستان کی جانب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی اور زیریں سندھ کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان تقریباً ختم ہوگیا۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے، شہر کے شمال میں ہلکی بارش کا آغاز ہوگیا ہے اور ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، شکارپور، گھوٹکی اور سکھر میں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ 19 اگست کی صبح تک سسٹم سندھ پر اثرانداز رہ سکتا ہے۔

مزیدخبریں