Jul 17, 2024 | 09:11:AM

صدیاں حسینؓ کی ہیں زمانہ حسینؓ کا،یوم عاشور کے جلوس رواں دواں،ملک بھر میں حسینؓ حسینؓ کی صدائیں

نواسہ رسول ﷺ ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد اور ان کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

صدیاں حسینؓ کی ہیں زمانہ حسینؓ کا،یوم عاشور کے جلوس رواں دواں،ملک بھر میں حسینؓ حسینؓ کی صدائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اک پل کی تھی بس حکومت یزید کی،صدیاں حسینؓ کی ہیں زمانہ حسینؓ کا۔شہدائے کربلا کی یادمیں یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے۔ملک بھرمیں ماتمی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں،یوم عاشور کے حوالے سےمجالس عزا برپاہوں گی،کراچی ،لاہور،پشاور،،اسلام آباداورکوئٹہ میں حفاطتی انتظامات  سخت،ہزاروں پولیس اہلکاراورنیم فوجی دستے تعینات ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا،لاہورمیں مرکزی جلوس نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوکر مقرر رستوں پر رواں دواں ہے، کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ جعفر صادق ؑ علمدرآمد روڈسے برآمد ہوا ۔شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداروں کی نوحہ خوانی اور ماتم ۔عزاداروں نے شہدائے کربلا کا پرسہ دیا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں پرگامزن ہیں ۔

نواسہ رسول ﷺ ، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد اور ان کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن  پر ملک کے مختلف شہروں میں مجالس عزا ہو رہی ہیں اور  جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے حساس مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی، ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس کا بھی اہتمام کیا جائےگا، جلوسوں اور مجالس میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ 

کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس صبح 9  بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جوایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا،اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر  ہے جبکہ شہر میں آج بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحے کی نمائش ، ہیلی کیم اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد  ہے۔

 لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو گیا، جلوس آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:امام حسینؓ کی شہادت نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے ، آزمائشوں میں ثابتِ قدم رہنے کا درس دیا: صدر مملکت

 پشاورکی مختلف امام بارگاہوں سے بھی یوم عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے۔

اسلام آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح 11 بجے امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر ختم ہو گا۔

 کوئٹہ میں 10 محرم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا، یوم عاشور کے موقع پر شہر میں موبائل فون سروس معطل ہے۔

 چنیوٹ  میں 8تعزیوں کا جلوس سیج میدان پہنچ گیا۔
 اوچ شریف میں امام بارگاہ محلہ خواجگان سے جلوس برآمد  کیا گیا 
 لیہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام خانہ حسینیہ سے برآمد کیا کیا اس کے علاوہ  ٹنڈوالہ یار میں  امام بارگاہ سخی موج دریا اور انجمن سفینہ حیدری سے جلوس برآمد کیا جائے گا۔

حیدر آباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس  روایتی راستوں پر گامزن ہے ۔

سکردو میں دستہ حیدریہ حسن کالونی سے جلوس برآمد کیا گیا،عزادار روایتی انداز میں ماتمداری اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے رواں دواں ہیں۔