اسرائیل کا فضائی حملہ ؟ایران نے3ڈرون مار گرائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران کی جانب سے اصفہان پر اسرائیلی حملے کی تردید کے بعد اب تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ سامنے آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیلی حملے کی نفی کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران فورسز نے اصفہان میں فوجی اڈے کے قریب تین ڈرونز کو مار گرایا ہے،جبکہ امریکا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کیا گیا ہے جس کی ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’تسنیم ‘‘ نے با وثوق ذرائع کے حوالے سے تردید کی ۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور ڈرونز بیرون ملک سے نہیں بلکہ ایران کے اندر سے ہی اُڑے ، اس لیے اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کا امریکی دعویٰ سرا سر غلط ہے ،اس حوالے سے ترجمان ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کا بیان بھی سامنے آیا ہے جنہوں نے کہا ہے کہاسرائیل کے میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے، اصفہان کی فضا میں 3 ڈرونز کو گرایا گیا جس سے دھماکوں کی آواز سنی گئی،ایران کے سینئر کمانڈر نے بھی امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شےکو نشانہ بنانے کی تھیں، رات کے وقت ہونے والے حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ڈرونز حملے کے بعد تمام ایئرپورٹس کو بند کر دیا گیا جس کے باعث ہر قسم کی پروازیں بھی معطل ہیں ، متعدد شہروں میں ائیرڈیفنس سسٹم فعال کر دیا گیا،عالمی جوہری ایجنسی کا کہنا ہے کہ کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں،عالمی جوہری ایجنسی نے فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات کو کبھی بھی فوجی تنازعات میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی ، اس ضمن میں امریکا، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز کرے ۔
اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی دوٹوک الفاظ میں اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران کو نقصان پہنچایا تو فوری، سخت اور وسیع پیمانے پر سنگین ردعمل ہوگا اور اس کے لیے وہ مزید 12 دن انتظار نہیں کریں گے۔
ضرورپڑھیں:اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان پرمیزائل حملہ کر دیا