کولکتہ ریپ کیس کے خلاف بالی ووڈ فن کار بھی سراپااحتجاج

31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا

Aug 19, 2024 | 09:33:AM

(ویب ڈیسک)کولکتہ میں ڈاکٹر کے ریپ اور قتل  کے خلاف بالی ووڈ شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سراپااحتجاج ہیں۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق 9 اگست کو 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے بھارت میں ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال کی جا رہی ہے،سول سوسائٹی کی جانب سے بھی احتجاج کیا جا رہا ہے ،اب بالی وُوڈ فن کار بھی اس واقعہ کے خلاف بول پڑے ہیں۔

معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی  ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ایک اور ریپ، ایک اور دن جب یہ احساس ہو کہ خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں،ایک اور بھیانک حرکت،ایک دہائی بعد بھی ہمیں یاد دہانی ہو رہی ہے کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔

 عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں بھارت میں خواتین کے ریپ کے حوالے سے اعداد وشمار شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ بھارت میں 30 فیصد ڈاکٹرز اور 80 فیصد نرسنگ اسٹاف خواتین پر مشتمل ہے، ہمارے معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد پر یہ خواتین ہی ہوتی ہیں جو کمزور ہیں، 2022 سے اب تک خواتین کے خلاف جرائم میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے جن میں 20 فیصد ریپ شامل ہیں، سال 2022ء میں بھارت میں ہر دن ریپ کے 90 کیسز رپورٹ ہوئے، ہم  بطور خواتین کیسا محسوس کریں، ہم کیسے اپنے کاموں پر جائیں یا اس خیال کے ساتھ کیسے اپنی زندگی گزاریں؟ یہ بھیانک واقعہ ایک بار پھر ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ خواتین کو اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سجل علی بھی کولکتہ ریپ کیس کی آواز بن گئیں

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس ملک میں 50 سال گزر گئے ہیں اور میں اپنی بیٹی کو وہی چیز سمجھا رہی ہوں جو کہ مجھے بچپن میں سمجھائی گئی تھی  کہ پارک،اسکول، یا ساحل پر یا کسی بھی مرد کے ساتھ اکیلے مت جاؤ، خواہ وہ آپ کے انکل، کزن یا دوست ہی کیوں نہ ہو، صبح اور خاص کر رات میں اکیلے مت نکلا کرو، اکیلے مت باہر جایا کرو۔

 اداکار آیوش من کھرانا نے ٹوٹے ہوئے دل والے ایموجی کے ساتھ ہیش ٹیگ "کاش میں بھی لڑکی ہوتی" کا استعمال کیا۔

اداکارہ کریتی سینن نے لکھا کہ ہم بھارتی آزادی کا دن منا رہے ہیں اور اسی دن میرا دل ٹوٹ گیا جب مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ خواتین اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیں ہیں، ایسی حرکت کرنے والوں میں کوئی خوف نہیں ہے، اور آج بھی خواتین کو ہی قصوروار ٹھہرایا جاتا ہے،اگر جلد از جلد انصاف نہیں دیا جائے گا،سخت سزائیں نہیں ہوں گی تو کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے لوگ انتہائی خود غرض، بدتمیز اور گونگے ہیں: کنگنا رناوت

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ 12 سال قبل وہی کہانی وہی احتجاج مگر آج بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی  پوسٹ میں لکھاکہ اگر آپ اس لڑکی کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کون اٹھائے گا؟

مزیدخبریں