نیٹ فلکس کی کرائم ڈرامہ سیریل ’’اے گڈ گرلز گائیڈ ٹو مرڈر‘‘کی مقبولیت

سیریز نے فلم اور ٹی وی کی جائزہ ویب سائٹ "روٹن ٹماٹوز" پر 81 فیصد پوائنٹس حاصل کیے ہیں

Aug 19, 2024 | 10:51:AM
 نیٹ فلکس کی کرائم ڈرامہ سیریل ’’اے گڈ گرلز گائیڈ ٹو مرڈر‘‘کی مقبولیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پرنئی کرائم ڈرامہ سیریل ’’اے گڈ گرلز گائیڈ ٹو مرڈر‘‘نے ریلیزکے ساتھ ہی مقبولیت حاصل کرلی۔ 

برطانوی سیریز ’’اے گڈ گرلز گائیڈ ٹو مرڈر‘‘ چھ حصوں پر مشتمل ہے جسے ناظرین اس کی دلچسپ کہانی کی وجہ سےپسندکررہے ہیں،اس  ڈرامہ سیریز  میں ایما مائرزمرکزی کردارپپ کے طور پر جلوہ گرہورہی ہیں،یہ ایک17 سال کی نوجوان لڑکی کاکردار ہے جو اپنے طور پر سچائی کی تلاش میں ایک قتل کا معمہ حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم"کالکی2898"نے مایوس کیا، پرابھاس جوکرکی طرح لگے،ارشدوارثی

یہ سیریز ہولی جیکسن کے بیسٹ سیلنگ ناول اور اس کے بعد کی سیریز پر مبنی ہے اور بکنگھم شائر کے خیالی قصبے لٹل کلٹن میں ترتیب دی گئی ہے،کہانی ایک ہائی اسکول کی طالبہ کے پانچ سال پرانے حل نہ ہونے والے قتل کے گرد گھومتی ہے جسے پولیس نے بند کر دیا ہوتا ہے لیکن پپ اپنی تحقیقات شروع کرتی ہے جس سے قصبے کے پراسرار راز اور چھپی ہوئی حقیقتیں سامنے آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار ورون دھون بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ فلم"بارڈر2"کاحصہ بن گئے

سیریز نے فلم اور ٹی وی کی جائزہ ویب سائٹ "روٹن ٹماٹوز" پر 81 فیصد کے متاثر کن پوائنٹس حاصل کیے ہیں،اس ڈرامے کی کاسٹ میں ایما مائرز کے علاوہ لیلی ڈیویس،راہول پٹنی اور زین اقبال بھی شامل ہیں۔