(ویب ڈیسک)ہالی ووڈکی معروف جوڑی امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلیک کے درمیان ایک بارپھر طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں اوردونوں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
چندروز قبل 16 اگست کو بین ایفلیک کو خوشگوار موڈ میں جینیفر لوپیز کے ساتھ ان کی 52 ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ جینیفر لوپیز سے علیحدگی کے بعد بین ایفلیک اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں لیکن وہ اب بھی جینیفر لوپیز کا احترام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیااداکارعلی رحمٰن خان کو ہمسفر مل گئی ؟سوشل میڈیاپرافواہیں گرم
رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ جینیفر لوپیز کی جانب سے طلاق کے لیے باقاعدہ عدالت سے رجوع کرنے تک بین ایفلیک اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے رکھیں گے،یہ بھی کہاجارہاہے کہ بین ایفلیک نے علیحدگی کے بعد اپنے لیے نیا گھر بھی خرید لیا تھا اوربتایاجارہا ہے کہ بین ایفلیک نیا گھر خریدنے پر بہت خوش ہیں جو ان کی تمام ضروریات پر پورا اترتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار راحت فتح علی خان کی استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی
رپورٹ میں مزید بتایاگیاہے کہ بین ایفلیک کو نیا گھر اُس گھر سے کہیں بہتر لگاہے جو اُنہوں نے جینیفر لوپیز کےساتھ مل کر خریدا تھا کیونکہ اس گھر میں وہ پُرسکون نہیں رہے اور وہ گھر ان کی پسند کے مطابق بھی نہیں تھا۔