مجھے خود بھی نہیں پتہ تھا کہ ٹیم میں کیسے سلیکٹ ہو گیا، خوشدل شاہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)قومی ٹیم کے کرکٹر خوشدل شاہ نے کہا ہے کہ مجھے خود بھی نہیں پتہ تھا کہ ٹیم میں کیسے سلیکٹ ہوگیا، اچانک کال آئی اور سلیکشن کا بتایا گیا۔
پاک نیوزی لینڈ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بغیر پرفارمنس کے آیا ہوں۔آپ میری کارکردگی دیکھیں کہ آل راؤنڈ پرفارمنس دے کر آیا ہوں۔ سلیکٹرز نے میری کارکردگی دیکھ کر مجھے سلیکٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی اکاؤنٹ سے یا سوشل میڈیا پر نہیں کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔جب ٹیم سے ڈراپ ہوا تو سوچا تھا کہ کم بیک کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ٹیم کب دباؤ میں آئی؟کیوی کپتان نے اہم پوائنٹ بتا دیا
ان کا کہنا تھا کہ لوگ نعرے لگاتے ہیں تو انجوائے کرتا ہوں۔ پاکستان میں دوسرا کوئی پلئیر نہیں جو اس نمبر پر پرفارم کرے۔ مشکل ہوتا ہے کہ چھ سات نمبر پر آکر ہر اوور میں دس رنز کریں۔
مزید بولے کہ چار پانچ میچز میں ایسی ایک پرفامنس کا انتظار رہتا ہے جس میں ہم اچھا کریں اور ٹیم کے کام آئے۔ ہمارا ٹائم جب آتا ہے تو بارہ تیرہ کی ایوریج چاہیے ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ میں شکست، کپتان محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آ گیا