(راؤ دلشاد)پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید ،اپوزیشن ارکان نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا ۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کررہے ہیں۔اپوزیشن ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی کے بینرز ایوان میں لے آئے، اپوزیشن نے اپنے بنچز کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے بینرز آویزاں کیے اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
میاں اسلم اقبال کو ایوان میں کیوں نہیں آنے دیا جارہا ؟:اپوزیشن لیڈر
اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ میاں اسلم اقبال کو ایوان میں کیوں نہیں آنے دیا جارہا ؟ جب پتہ چلتا ہے میاں اسلم اقبال نے پنجاب اسمبلی آنا ہے تو باہر پولیس لگادی جاتی ہے۔ہمارے دو ممبران میاں اسلم اقبال اور احمد رشید بھٹی کو ہر صورت اسمبلی میں لایا جائے، ہم اس پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔
ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ میاں اسلم اقبال جب چاہیں ایوان میں آسکتے ہیں، سپیکر اسمبلی میں موجود ہیں ان سے بات کی جائے۔ملک احمد خان بھچر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کل ہمیں یہ اطلاع ملی ہے چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، پرویز الٰہی سابق ڈپٹی وزیر اعظم رہ چکے ہیں، پرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے معالج سے چیک اپ کی اجازت دی جائے۔
عوام کو کتوبر والے بابا کے راشن بیگ پر گزارہ کرنا پڑے گا : کرنل (ر)شعیب
سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی کرنل (ر)شعیب نے تقریر کے دوران کہا کہ لیہ کے عوام کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔بجٹ میں پسماندہ علاقے کے لیے کوئی بجٹ نہیں رکھا گیا، پنجاب میں صرف کاسمیٹکس منصوبے چل رہے ہیں ،سمجھا جارہاہے کہ کاسمیٹکس کی صوبے کو ضرورت ہے۔جس طرح مہنگائی ہورہی ہے لگتا ہے، عوام کو کتوبر والے بابا کے راشن بیگ پر گزارہ کرنا پڑے گا ۔
میرا لیڈر بیماری کا بہانہ بناکر باہر نہیں گیا:خیال احمد کاسترو
اپوزیشن رکن اسمبلی خیال احمد کاسترو نے کہا کہ الیکشن سے پہلے میرے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔کل حکومت کی ایک خاتون نے ایسی باتیں کی ہیں جن کا جواب دینا بہت ضروری ہے۔ یہ حکومت جادو سے چلتی رہی یہ جادو نہیں کاموں سے چلتی رہی ہے۔میرے لیڈر نے کسی میڈیکل میں داخلے کے لئے جعلی ڈگری بنانے کی کوشش نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا لیڈر بیماری کا بہانہ بناکر باہر نہیں گیا،میرا لیڈر حکومت میں ہو یا نہ ہو باہر نہیں جائے گا،ہم ان کی باتوں کا جواب پرزور طریقے سے دے گے۔ہماری حکومت نے دو لاکھ ایکڑ زمین پر قبضے ختم کروائے تھے۔اب ایک لاکھ ایکڑ پر دوبارہ قبضہ ہوگیا ہے۔ن لیگ والے آٹے پر تصویریں لگا کر ہیلتھ کارڈ کا مقابلہ کررہے ہیں، ان کو صرف فکر ہے کہ ہماری بڑی بڑی تصویریں لگ جائے ۔
وزیر اعلیٰ اپوزیشن کے بجائے اپنے ایم پی ایز کو ٹائم دیں:خالد نثارڈوگر
اپوزیشن رکن اسمبلی خالد نثارڈوگر کا بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی وزیر اعلیٰ اپوزیشن کے بجائے اپنے ایم پی ایز کو ٹائم دیں۔جو عظمٰی کاردار کے ساتھ ہوا وہ باقی لوٹوں کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔ہم دو چھ تھے مگر جعلی طریقے سے ایک چھ کیا گیا۔فلسطیںن میں عوام پر ظالم ہو رہا افسوس ہم نےبجٹ میں ان کے لئے کچھ نہیں رکھا۔سلام کے پی کے حکومت کو جس نے سو ارب فلسطینیوں کے لئے رکھا۔پاکستان میں اسرائیل پروڈیکٹ کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کریں ۔